مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی 4 سالہ صدارت کو دوست ملک ونزئلا کے حوالے کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ہمراہ ناوابستہ تحریک کے بعض رکن ممالک بھی دہشت گردوں کی حمایت اور دہشت گردی کو سیاسی حربے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ۔جبکہ دہشت گردی عالمی خطرہ ہے اور اس کا ملکر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ناوابستہ تحریک مستقل ممالک کا ایک مستقل ادارہ ہے اور اس کے تمام اساسی اور بنیادی اہداف اس طرح مرتب کئے گئے ہیں جو تمام ممالک کےلئے بنیادی اور اساسی معیاروں کے عنوان سے پہچانے جاتے ہیں یہ معیار تمام ممالک کی ارضی سالمیت اور حاکمیت کے ضامن ہیں۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران انقلاب اسلامی کے بعد ناوبستہ تحریک کے اہداف اور اصولوں کے مطابق لاشرقیہ ولا غربیہ کی پالیسی پر گامزن ہے اور ملک کے اندر اور باہر امن و صلح کے سلسلے میں اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران نے شام اور عراق میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ہمسایہ ممالک کی درخواستوں پران کی مدد کی ۔ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر تمام علاقائي اور عالمی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات اور بہتر تعاون کا خواہاں ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ ناوابستہ تحرک کے بعض رکن ممالک عالمی سامراجی طاقتوں کے ہمراہ ناوابستہ تحریک کے بعض دوسرے رکن ممالک کے لئے مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں ۔ شام، عراق، یمن، لیبیا اور بحرین کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ عالمی سامراجی طاقتوں اور ان کے اتحادیوں نے ان کے لئے شدید مشکلات پیدا کی ہیں اور سامراجی طاقتوں نے مذکورہ ممالک کے کئی ملین انسانوں کی زندگیوں کو تباہ و برباد کردیا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ سامراجی ممالک اور ان کے اتحادیوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج خود ان کی بدنامی کا باعث بنیں گے اور تاریخ بشریت انھیں کبھی معاف نہیں کرےگی۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ میں ایران کی عظيم قوم کی جانب سے " دنیا کو انتہا پسندی اور تشدد سے عاری کرنے " کی تجویز پیش کرتا ہوں ۔
صدر حسن روحانی نے فلسطینی عوام کے درد و آلام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھےگا ۔ ایران کی طرف سے فلسطینیوں کی حمایت کسی قوم، نسل اور زبان کی بنیاد پر نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور ایران انسانی اور اخلاقی بنیادوں پر فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھےگا۔
آپ کا تبصرہ